بہاول پور(این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا استعفے دینے کافیصلہ ہوچکاہے، میڈیا استعفوں کوبلا وجہ کا ایشو نہ بنائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے استعفے میڈیا کے مشورے سے نہیں دینے، لانگ مارچ کے لیے 31جنوری کے بعد کی تاریخ تیاری کے لیے دی گئی ہے، ہم نیاسلام آباد مارچ اکتوبر میں کیا، اعلان جولائی میں کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ 31جنوری تک پی ڈی ایم خاموش نہیں بیٹھیگی، ملک میں جگہ جگہ نااہل حکومت کیخلاف جلسیاورریلیاں منعقدکی جائیں گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کرائیں گے، حکومت کہتی ہے کہ سینیٹ ووٹنگ شو آف ہینڈز سے ہوگی، الیکشن کے انعقاد کا اعلان ،آئین کے تحت یہ اختیارصرف اورصرف الیکشن کمیشن کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوکس نے یہ اختیاردیاہے کہ وہ سینٹ الیکشن کافیصلہ کرے۔ سینیٹ کا الیکشن متناسب نمائندگی کے تحت ہوتا ہے، لگتا ہے پوری کابینہ جاہل ہے،اگراس معاملے پر سپریم کورٹ گئے تو ہم حکومت کا عدالت میں حشر نشر کردیں گے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...