اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی تحریک پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رابطے میں ہیں۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم استعفا دیں گے نہ اپوزیشن مستعفی ہو گی،31 جنوری سے پہلے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن فروری کے آخری ہفتے میں کرا دیں گے، اتحادی سینیٹ الیکشن میں وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار اس دور حکومت میں واپس نہیں آ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے کیسز کراچی شفٹ ہو گئے تو پیپلز پارٹی کچھ نہیں کرے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب کی ترامیم پر مفتاح اسماعیل کی بات ٹھیک ہے، پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مان گئے تھے صرف عمران خان نہیں مانے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشیر داخلہ شہزاد اکبر نہیں بلکہ میں دیکھوں گا۔ کرپشن کے معاملے پر جہاں شہزاد اکبر کو ایف آئی اے کی ضرورت ہوگی انہیں مدد ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور استعفوں سے کیسے نمٹنا ہے، 6 مہینے تک حکومت استعفوں کو لٹکاسکتی ہے، پنجاب میں پرویزالٰہی بھی ایساہی کریں گے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...