راولپنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کادورہ کیا۔ اس موقعے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمانڈ ر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اورکور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقعے پرموجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اورپاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کامعائنہ کیا۔ مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں اور زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا۔ انہوں نے ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اورانٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے۔ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...