وزیر اعظم کاافغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

0
289

اسلام آباد ( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغان امن کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کرتا رہے گا، افغان امن عمل کیلئے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات خوش آئند ہیں ،افغان فریقین سیز فائر اور تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے افغان امن عمل میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ،افغان امن کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نے افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات خوش آئند ہیں ،افغان فریقین سیز فائر اور تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئے پاکستان نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ،پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کیلئے کاوشوں کا حصہ ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے جامع اور سیاسی تصیفے کی طرف پیشرفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی،افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان اسی تناظر میں ہے ۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے امن عمل کو جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔