تہران (این ای آئی )ایران کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین اور ایران کی الحوزہ دینی درسگاہ کے سینیر مدرس آیت اللہ محمود امجد نے حال ہی میں ایک صحافی روح اللہ زم کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے روح اللہ زم کو پھانسی دینے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ناقدین اور اپوزیشن رہ نمائوں کو کچلنے کاذمہ دار قرار دیا۔انسٹا گرام ایپ پو پوسٹ کردہ ایک بیان میں ایرانی مذہبی رہ نما آیت اللہ محمود امجد نے عراق کے سرکردہ شیعہ مرجع آیت اللہ علی السیستانی کو بھی صحافی زم کو پھانسی دینے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ السیستانی کی صحافی کے قتل پرخاموشی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے صحافی روح اللہ زم کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے پہلے فرانس سے عراق منتقل کیا اور وہاں سے انہیں اغوا کرکے ایران لے جایا گیا۔ اس ساری کارروائی پر علی السیستانی کو بھی آواز بلند کرنی چاہیے۔ایرانی رہ نما محمود امجد نے مصلوب صحافی روح اللہ زم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور زم کی پھانسی کوایک مظلوم کی موت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سنہ 2009 اور اس کے بعد ہلاک ہونے والے اپوزیشن رہ نمائوں کے قتل کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...