کراچی (این این آئی)پاکستان میں مارننگ شوز کی جان سمجھی جانے والی اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے بھی خاموشی سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نے اْس وقت مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہے۔عام طور پر شوبز شخصیات کی شادی کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہتا ہے، تمام تقریبات میں مداح بھی خوب دلچسپی لیتے ہیں۔نتاشا علی نے مارننگ شو میں میزبان کو بتایا کہ وہ 14اگست کو شاہزیب علی نامی سرکاری افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔انہوں نے شو میں بتایا کہ شادی کو 4 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وہ خود کو اب بھی نئی نویلی دلہن محسوس کرتی ہیں۔نتاشا علی نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منعقد کی گئی، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے۔شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرے شوہر شاہزیب سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس سال لاک ڈاؤن اور عالمی وبا کے دوران بھی بیشمار شخصیات نے شادی کی ہے انہی میں اب نتاشا کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...