آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔حارث رف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔شاداب خان نے کہاہے کہ کوویڈ 19 اور کنکشن کے قوانین کی وجہ سے ہمیں 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکہ موسی خان اور عثمان قادر 15 رکنی اسکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی، بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں۔شاداب خان نے کہاکہ ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں بانڈریز چھوٹی ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...