ممبئی (این این آئی)دنیا بھر میں موجود ہیری پوٹر کے مداح ان کی جادوئی اڑن جھاڑو سے ضرور آگاہ ہوں گے جس پر بیٹھ کر وہ مزے سے اڑتے پھرتے ہیں تاہم یہ اڑن جھاڑو بھارت کے سوشل میڈیا صارفین میں اچانک سے پھر زیر بحث ہے۔وجہ یہ ہے کہ سینئربالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکوٹر پر سوار نواجون اڑن جھاڑو سے مشابہ ایک جھاڑو لیکر جارہا ہے اور اس نے جھاڑو کے ڈنڈے کو اسکوٹر میں پھنسایا ہوا ہے اور اس پر سوار ہے جس کی وجہ سے ایسا لگ رہا کہ جیسے وہ جھاڑو پر ہی سفر کررہا ہے۔انوپم کھیر نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ کم بجٹ کا بھارتی ہیری پوٹر۔رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بنائی گئی ہے،سینیئر اداکار کی اس مزاحیہ پوسٹ پر ان کے مداحوں نے خوب دلچسپی کااظہارکیا اور لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف کاکہنا تھاکہ اگر ہوگوارٹ اسے دیکھ لے تو وہ بند ہوجائیگا۔ خیال رہے کہ ہیری پوٹر سیریز میں ہوگوارٹ اسکول آف وچ کرافٹ جادو سکھانے کا اسکول ہے جہاں ہیری پوٹر جادو سیکھنے جاتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...