واشنگٹن(این این آئی)ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس ہزار ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ رواں برس مارچ میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا پانچ ہزار ڈالر تھی لیکن اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن بارہ برس قبل مارکیٹ میں آئی تھی اور اس وقت اس کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم تھی۔ ڈالر یا دیگر کرنسیوں کی نسبت ڈیجیٹل بٹ کوائن کی قیمت مستحکم نہیں ہے اور اس کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بٹ کوائن یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو انتہائی رسک والی سرمایہ کاری قرار دیا جاتا ہے۔ قبل ازیں 2017میں ایک بٹ کوائن کی قیمت انیس ہزار پانچ سو سے اوپر گئی تھی لیکن اس کے بعد مسلسل اس کی قیمت میں کمی ہوئی اور یہ ایک بٹ کوائن دوبارہ تقریبا پانچ ہزار ڈالر تک نیچے آیا۔اب دوبارہ اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ آئندہ برس کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔ پے پال جیسے کئی بڑے ادارے بھی اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کا آغاز کر چکے ہیں۔ پے پال نے یہ سروس ابھی صرف امریکا میں شروع کی ہے اور آئندہ برس دیگر ملکوں میں بھی شروع کر سکتا ہے۔اس کرپٹو کرنسی کے شائقین کا موقف ہے کہ رواں برس بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ سابقہ اضافوں جیسا ہے اور اس میں گراوٹ کا پیدا ہونا بظاہر یقینی ہے۔ ان کے خیال میں اضافے کی ایک وجہ بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور انویسٹمینٹ ہے۔اس وقت کئی بڑے ممالک کے مرکزی بینک بھی اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کروانے کا سوچ رہے ہیں، ان میں چین، سویڈن اور امریکی فیڈرل ریزرو بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...