برطانیہ میں کوروناسے اموات میں اچانک اضافہ،مزید612اموات

0
457

لندن (این این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا اور ایک ہی روز میں 612 اموات سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد مجموعی طور پر ساڑھے 65 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہیں جب کہ 25 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔حکومت نے عوام کوباکسنگ ڈے پر خریداری سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور معمر افراد کو ویکسین ملنے تک ان سے نہ ملنے کا مشورہ دیا ہے۔برطانیہ میں معمر پاکستانیوں اور امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں نے بھی کورونا ویکسین لگوانا شروع کردی ہے۔