اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں ۔23 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ خاص طور پر حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے بجائے اس کے کہ کسی ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پیداواری کمپنیاں بھی منافع کما سکیں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چائنہ کی طرح سائنس ایڈ ٹیکنالوجی، توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں بھی وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی تاکہ تعلیم ،صحت ،توانائی ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سمیت پاکستان کے روشن اور واضح موقف کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔
مقبول خبریں
ترکیہ میںآکیو نیوکلیئر پلانٹ خوفناک زلزلے میں تباہ ہونے سے بچ گیا
انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر 'آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ' کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کیلئے پٹھان جیسی فلم کی ضرورت تھی، سلمان خان
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور شاہ رْخ خان کو ایک ساتھ بڑی...
سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں،ثناء فخر
کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر...
ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس
کراچی(این این آئی) ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے اور ہزاروں افراد کی شہادت پر پاکستان کے شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار...
اداکاروں پر حملہ، ماہرہ خان نے سوالات اٹھا دیئے
کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ حرا مانی، ڈائریکٹر نبیل قریشی اوران کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے...