دبئی(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئندہ سال، دوبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا ۔فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...