آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0
276

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے افغان امن عمل اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔