ممبئی (این این آئی)اداکارہ کرینہ کپور نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کی منگی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ورون نے بھی اس سے انکار نہیں کیا۔اپنے ریڈیو شو میں کرینہ نے ورون دھون سے شادی سے متعلق سوالات پوچھے اور باتوں باتوں میں نتاشہ دلال کو ورون کی منگیتر بھی کہا۔ ورون اور نتاشہ بچپن کے دوست ہیں تاہم دونوں نے اب تک شادی یا منگنی کے حوالے سے کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے لیکن جب کرینہ نے نتاشہ کو منگیتر کہا تو ورون نے اس کی تردید نہیں کی۔ورون نے کہا کہ وہ اور نتاشہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں لیکن گھر والے چاہتے ہیں کہ ہم شادی کرلیں۔خیال رہے کہ ورون دھون اور نتاشہ نے رواں برس تھائی لینڈ میں شادی کا پلان بنایا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔ان دنوں ورون اپنے والد کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کیلئے فلم ”قلی نمبر 1” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 1995 کی سپر ہٹ فلم کا ری میک ہے۔ فلم میں ان کے مقابل سارہ علی خان ہیں اور فلم کرسمس پر ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...