منڈی بہائو الدین (این این آئی) منڈی بہاالدین میں ایک بینک کے باہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں 2 مسلح ڈاکو ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی لے کر فرار ہوگئے ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) سید علی رضا نے کہا کہ واقعہ بینک کے باہر گلی میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈز دوسرے بینک میں نقدی منتقل کرنے کیلئے رقم کا تھیلا لے کر باہر نکلے۔انہوں نے کہاکہ گاڑی بینک سے فاصلے پر کھڑی تھی جس تک رقم لے جانے کے لیے گارڈز کو گلی سے گزرنا پڑا جہاں ڈاکووں نے موقع پا کر فائرنگ کردی اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکوئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا گارڈ عارف شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ اگر سیکیورٹی عملہ الرٹ ہوتا یا گاڑی بینک کے باہر ہوتی تو اس واقعے سے بچا جاسکتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے پیش آیا، علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...