کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک گھر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جار تھیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی، 22 افراد زخمی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ گھر میں کس سلسلے میں قرآن خوانی جاری تھی۔واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم افغانستان میں پْرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...