لاہور( این این آئی ) محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری فشریز مدثر قیوم ناہرا کو گرفتار کر لیا،مدثر قیوم ناہرہ ، ان کے بھائی موجودہ رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور والد سلطان احمد ناہرہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ نے اینٹی کرپشن کو پرچہ درج کرنے کا ریفرنس بھیجا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ریفرنس میںسلطان احمد ناہرہ، مدثر ناہرہ، اظہر قیوم ناہرہ ، شہباز چٹھہ اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف مقدمے کے اندرجا کی استدعا کی گئی تھی ۔ ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے موضع متوکے بھونکے میں 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا۔ ملزمان سے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔ تاوان کی مد میں ملزمان سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پینل رینٹ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...