شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، وزیر داخلہ

0
326

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکے دورے پراہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا ، 50نادراکے نئے سینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرااس کو سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دیناچاہتاہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو، فارن آفس سے ملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید کے مطابق تنخواہیں میرامسئلہ نہیں میں کام چاہتاہوں، 16ہزار بندے کام کررہے ہیں جن میں سے 3 ہزار کنٹریکٹ پرہیں، غریب کا شناختی کارڈتھانے میں چیک ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانوں کانازک ایشوہے ، 8لاکھ مہاجرین رجسٹرڈہیں، چمن گیا تھا، افغان شہری آرہے تھے اورلاکھوں جارہے تھے، کسی کے پاس پاسپورٹ وغیرہ کچھ نہیں تھا۔