صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کومحفوظ بنانے کا فیصلہ

0
300

ممبئی (این این آئی)برصغیر کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے آبائی شہر پشاور کے شہریوں سے بڑی درخواست کردی۔بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی وڈ اداکار کی آبائی گھر سے بڑی یادیں جڑی ہیں اور گزشتہ دنوں کے پی حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب انہوں نے پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔