اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ کرے ان کے من کی مراد کبھی پوری نہیںہو گی ،سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طورپر ابھرے گی اور وزیر اعظم عمران خان مزید مضبوط ہوں گے،اپوزیشن جماعتیں جس ادارے کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کرتی ہے اسی سے اپنے مستقبل کی امیدیں بھی وابستہ کئے ہوئے ہیںکیا یہ کھلاتضاد نہیں ۔اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں اورصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کی سوچ یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2003ء کے تحت ہوں اور اس میں ایک گنجائش موجودہے کہ طریق کار بدلا جا سکے جو بیشک شو آف ہینڈ کی بجائے کوئی اور طریقہ ہولیکن سیکرٹ کی بجائے اوپن بیلٹ ہو ،اس کے لئے کوئی اور بھی طریقہ نکالا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طریق کا مقصد کوئی ڈریا خوف نہیںبلکہ سینیٹ انتخابات کو شفاف اورکرپشن فری بنانے کی کوشش ہے جس کی ماضی کے ہر دورمیں شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ یہی شکوہ ہوتاہے بر سر اقتدارجماعت مداخلت کر سکتی ہے تو پھر آج اپوزیشن سینیٹ انتخابات کی شفاف کے لئے حکومتی اقدامات پر کیوںعدالت جانے کی بات کرتی ہے،آئیں طریق کار طے کرنے کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھیںکیونکہ ہم اس نظام کو شفاف بناناچاہتے ہیں چاہے ہمیں اس سے فائدہ یا نقصان ہو ۔ہمایوں اخترخان نے کہاکہ لاہور جلسے میں ”عوام کا ٹھاٹھیںمارتا سمندر” اپوزیشن نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اس لئے اب پی ڈی ایم کی بڑھکیں صرف دیوانے کی بڑ ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...