اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کو ایل این جی میں 122 ارب کا دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والوں کا فیس نظر کیوں نہیں آتا ؟ ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی کو آٹا چوری میں 225 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والوں کا فیس کیوں نہیں نظر آتا ؟،نیب اور ایف آئی کو 400 ارب کی چینی چوری کرنے والوں کا فیس کیوں نہیں نظر آتا ؟،نیب اور ایف آئی کو ہزاروں ارب کی دوائیاں چوری کرنے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی کو بلین ٹری کی اربوں روپے کی چوری کا سونامی لانے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ ،نیب اور ایف آئی کو بی آر ٹی پشاور کے 126 ارب چوری کرنے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی کو 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی ڈکیتی کرنے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ ،نیب اور ایف آئی کو ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کے چوروں اور مفروروں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟،نیب اور ایف آئی اے اڑھائی سال سے کمروں میں لگے فیس بدلیں،اڑھائی سال سے جھوٹے الزامات کی بھرمار لیکن ثبوت ایک بھی نہیں،اڑھائی سال سے صرف جھوٹے الزامات، کذب بیانی اور چور چور کا شور لیکن ثبوت کی باری عدالتوں سے فرار ہوئے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...