اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے 320 ارب 23 کروڑ جاری ر دیئے گئے جس کے مطابق شاہراہوں کے منصوبوں کیلئے 55 ارب 20 کروڑ روپے ، آبی وسائل کیلئے 45 ارب روپے اور بجلی ترسیل کیلئے 31 ارب 85 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 320 ارب 23 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کیلئے 207 ارب 17کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہیوزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 44 ارب 99 کروڑ روپے کابینہ ڈویڑن کیلئے 38 ارب 22 کروڑ روپے وزارت خزانہ کیلئے 33 ارب 17 کروڑ روپے نیشنل ہائی اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے 55 ارب 20 کروڑ اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 14 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی ترسیل کے منصوبوں کیلئے این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 31 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ، وزارت ریلویز کیلئے 11 ارب 75 کروڑ روپے وزارت صحت کیلئے 7 ارب 43 کروڑ روپے وزارت قومی تحفظ خوراک کیلئے 6 ارب روپے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 25 ارب روپے تخفیف غربت ڈویژن کیلئے 6 کروڑ 75 کروڑ روپے اور ایرا کیلئے 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...