لاہور/راولپنڈی/گوجرانوالہ/گجرات( این این آئی)پنجاب کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے،لاک ڈان کا نفاذ 31 دسمبر 2020 تک رہے گا۔پنجاب کے محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے صوبے بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور کے 22،راولپنڈی کے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔گوجرانوالہ کے 4، گجرات کے 3 علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹائون نشتر بلاک،ستلج بلاک،مسلم ٹائون وحدت روڈ،لاہورکینٹ گلدشت ٹان کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ رہے گا۔ریوازگارڈن،لاہورمیڈیکل ہائوسنگ اسکیم،ڈیفنس فیز1 اور 2 کی مختلف گلیوں کوبھی اسمارٹ لاک ڈائو ن کے دوران بندرکھا جائے گا۔عسکری 10، کیولری گرانڈ، آفیسرکالونی،گرین ٹائون،ٹائون شپ،خیابانِ امین، جوہر ٹائون،واپڈا ٹائون کے مختلف مقامات کے اندر مقامات کوبھی بندکردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں مسلم ٹائون، بوسٹن روڈ، مورگاہ روڈ، ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔گوجرانوالہ اسلامیہ کالج روڈ، سیٹیلائٹ ٹائون، چک لدھے والا، شریف فارم راہوالی میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیاہے۔گجرات کا علاقہ چک ملک پور چھرا میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔لاک ڈائون کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اس دوران ان علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں کو بھی مکمل سیل رکھا جائے گا۔ کسی کو ان علاقوں میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔متاثرہ علاقوں میں ادویات کے اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جن کے اوقات کاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...