لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن استعفے دے گی اسی دن منظور کر لیں گے ،اعلان کر رہا ہوں جس دن اپوزیشن استعفے دے گی ختم دلائوں گااور سینیٹ مٹن اور بریانی کی دیگیں بھی بنوائوں گا،جس طرح میںنے امریکہ میں دیوالیہ ہونے والی کمپنیوںکو اٹھایا ہے اسی طرح پاکستان ریلوے بھی بدنامی کی بجائے خوش بختی اور ٹریڈ مارک کے طور پر سامنے آئے گا ،فنانشل اور بزنس ماڈل دیکھا ہے ،ریلوے میں اربوں روپے کا نقصان ہے ،ہمارے اندر جس کام کی استعداد نہیں ہو گی اسے آئوٹ سورس کریں گے ، کوشش ہے کہ ٹریک بھی لیز پر دئیے جائیں ،میری کوئی ہائوسنگ سوسائٹیاں نہیں ہیں اس لئے ریلوے کی اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، اگر کوئی ادارہ منافع میں ہو بھی تو مزید منافع کے لئے اسے پبلک پرائیویٹ ماڈل کے طور پر چلایا جا سکتا ہے، انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے ان مینڈ کراسنگ کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ریلوے کی پالیسی کو عوام تک پہنچائیں گے ،ریلوے کی وزارت چیلنج ہے لیکن میں نے اسے قبول کیا ہے ، شیخ رشید نے جس طریقے سے کام کیا میں ان کی جگہ نہیں لے سکتا،میڈیا ریاست کا بہت بڑا ستون ہے ،میری اور ادارے کی غفلت اور کردار کی نشاندہی نہیں ہوگی تو تباہ حال ریلوے بہتر نہیں ہو سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ہے اور اس پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ، ہم ایک جان کو بچانے کے لئے اپنے تمام وسائل بھی خرچ کریں تو کم ہوں گے ۔ میںنے ان مینڈ ریلوے کراسنگ کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں ،اگر صوبائی حکومتیں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گی تو وہ کل قانونی اور اخلاقی طو ر پرذمہ داری ہوں گی ۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں انسانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ریلوے کے بزنس اور فنانشل پلان دیکھا ہے ، ہیومن ریسورس کے حوالے سے مسائل ہیں ، ہم آٹو میشن کے ذریعے کیپسٹی بلڈنگ کریں گے تاکہ ریلوے کو بہتر کر سکیں ، میں کسی کو ریلوے سے نکالنے نہیں آیا بلکہ ہم سکلڈ ماڈل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیپسٹی بلڈنگ کریں گے ، اس کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ہم یقینا اکیلے کچھ نہیں کر سکتے ۔ بہت ساری چیزیں ہیں جنہیں حکومت نہیں کر سکتی ، ہم سے جو نہیں ہو سکتا ہم پرائیویٹ شعبے ،انٹر پرینیو اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو دیں گے جس کا مقصد مسافروں کے لئے صاف ماحول اور بروقت سفر کی سہولت کو یقینی بنانا ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...