امریکا پر بڑے سائبر حملے میں روس ملوث تھا، امریکی وزیرخارجہ

0
333

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد امریکی حکومتی اداروں پر ہوئے تباہ کن سائبر حملے میں روس ملوث ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے ایک روز قبل امریکی ٹیکنالوجی ادارے مائیکروسافٹ نے بتایا تھا کہ اسے قریب چالیس صارفین کی جانب سے مال ویئر حملے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ مائیک پومپیو نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ امریکی حکومت نظام میں داخل ہونے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کا ایک حصہ استعمال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سائبر حملے سے متاثرہ 80 فیصد صارفین کا تعلق امریکا سے ہے۔