اسلام آباد (این این آئی) پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ نے بنی گالہ روڈ پر دیا گیا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ممبر ٹیچر دھرنا کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہاکہ ہم گزشتہ روز آئے تو ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ ،شرمندگی کا مقام ہے،ہم اپنے جائز مطالبات لے کر ائے ہیں۔قاسم بخاری نے کہاکہ ہم پہ سیاسی پارٹی کا الزم لگا کہ ہم نون لیگ سے ہیں،عمران خان کے دھرنے میں کئی دن بیٹھا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں ہم اپنی ریگولریشن کے مسائل لیکر آئے ہیں،مراد راس ہمارے ساتھ دوبارہ ٹیسٹ دے اگر وہ پاس ہو گئے وہ منسٹر رہے ۔قاسم بخاری نے کہاکہ ابھی کلاس فور کی بھرتیاں کی جاری ہیں لیکن ان کے لیئے کوئی ٹیسٹ لاگو نہیں ہے،مراد راس نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم نون لیگ کی پارٹی سے ہیں،مراد راس نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ ٹیچرز بنا ٹیسٹ کو مستقل کیا جائے ، گزشتہ روز ہونے والے مذکرات میں ڈی سی اسلام آباد نے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔مظاہرین نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد کسٹودین بنے اس یقین دہانی پر دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں،اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایک دن کہ نوٹس پر دوبارہ آئیں گے ۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...