کرونا وائرس سے مزید 80افراد چل بسے ،2615نئے کیسز رپورٹ

0
275

اسلا آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںکرونا وائرس سے مزید 80افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 80 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 46 اموات ہوئیں،دوسرے نمبر پر سندھ میں 17 اموات ہوئیں۔ این سی اوسی کے مطابق 80 میں سے 44 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پہ ہوا۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 615 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 206 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، این سی او سی یک مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 330 ہو گئی، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 103 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 428 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 948 ہے، اسلام آباد میں 36 ہزار 117 اور بلوچستان میں 17 ہزار 909 ,گلگت بلتستان 4 ہزار 822 ہے ،آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 961 ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 2 ہزار 891 مریض مختلف ہسپتالوں جبکہ 272 مریض وینٹلیٹرز پہ موجود ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملتان میں 46 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پہ موجود ہیں،اسلام آباد میں 44 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق پشاور میں 26 فیصد وینٹیلیٹرز پہ کورونا مریض موجود ہیں،لاہور میں 33 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں،راولپنڈی میں 40 فیصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملتان میں 38 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں،پشاور میں 58 یصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں،ایبٹ آباد میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔