ر اولپنڈی(این این آئی) سابق خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیر کور خیبر پختون خواہ کے تعاون سے سابق خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت کا پہلا مرحلہ رواں سال ستمبر سے دسمبر تک جاری رہا، اس دوران 4000 اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی، پولیسنگ، کوییک ری ایکشن، بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق تربیت دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ، پاک فوج، فرنٹیر کور اور پولیس کے سینئر اہلکاروں تربیت کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کورونا ایس و پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا گیا،پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پاس آئوٹ ہونے ولاے اہلکاروں کی فیملیز، پاک فوج، فرنٹیر کور ،اور پولیس کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...