آکلینڈ(این این آئی)پاکستان شاہینزنے نیوزی لینڈ اے کو 89 رنز سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کیمطابق دونوں ٹیموں کے مابین واحد چار روزہ میچ وانگرائے میں کھیلا گیا،298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،عماد بٹ اور نسیم شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،یاسر شاہ نے دو سہیل خان اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،نیتھن اسمتھ نے 45 رنز بنائے ، کپتان مائیکل بریسویل اور جو کارٹر نے 30, 30 رنز بنائے ،پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز کے 194 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ،فواد عالم اور کپتان روحیل نذیر کی سنچریوں کی بدولت پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں 329 رنز بنائے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...