پیغام پاکستان محبت، امن، اور نفرتوں کا خاتمہ ہے،ڈاکٹر قبلہ ایاز

0
315

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان محبت، امن، اور نفرتوں کا خاتمہ ہے ،ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،قومی بیانیے کی تشکیل نو اور اسے آگے لیکر جانا ہماری ذمہ داری ہے،کرتار پور کاری ڈور نے تمام حلقوں کو لاجواب کر دیا ہے جو پاکستان کو عدم برداشت کے حوالے سے بدنام کرنا چاہتے تھے۔ پیر کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے ،پیغام پاکستان محبت، امن، اور نفرتوں کا خاتمہ ہے ،پیغام پاکستان دہشتگردی کے خلاف اور خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ،ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ قومی بیانیے کی تشکیل نو اور اسے آگے لیکر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مشکلات کے باوجود تین محاظوں پرکھڑا رہا ہے انہوںنے کہاکہ کرتار پور کاری ڈور نے تمام حلقوں کو لاجواب کر دیا ہے جو پاکستان کو عدم برداشت کے حوالے سے بدنام کرنا چاہتے تھے۔انہوںنے کہا کہ آج لمبے عرصے کے بعد دنیا تسلیم کر چکی ہے پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ انہوںنے کہ اکہ زلمے خلیل زاد کا پاکستان آنا جانا معمول ہو گیا ہے،ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے، یہی قوموں کی ترقی کا راز ہے۔