اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بیانیہ تھا،بیانیہ درست نہ ہو تو تحریک نہیں چل سکتی،ہمارے معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں،یکساں نظام تعلیم بھی ہماری ایک سوچ ہے، یہ پاکستانیت اور ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے۔سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آجکل ہم کورونا چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، کئی دوسرے چیلنجز بھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اصل جنگ بیانیہ کی ہوتی ہے، ہمارے دشمنوں نے ہمارے خلاف یہی جنگ لڑی ہے،قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بیانیہ تھا،بیانیہ درست نہ ہو تو تحریک نہیں چل سکتی،ہمارا جغرافیہ، مفادات ایک ہیں، یہی پاکستانیت ہے،ایسٹ پاکستان کا دولخت ہونا بہت بڑا چیلنج تھا، وہ بھی ایک بیانیہ کی لڑائی تھی،ہم نے دشمنوں اور مخالفین کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اپنے قومی بیانیے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہونی چاہیے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان مضبوط ہورہا ہے اور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں،یکساں نظام تعلیم بھی ھماری ایک سوچ ہے، یہ پاکستانیت اور ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...