اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی کی جانب سے جے یو آئی (ف) کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا پارٹی اجلاس 24دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیاگیا ۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، پارٹی مولانا شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے،مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کے امیر کے چنائو کے وقت بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔مولانا شیرانی نے جے یو آئی (ف) کے بلوچستان کے صوبائی امیر کیلئے الیکشن بھی لڑا تھا۔واضح رہے کہ جے یوآئی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کیلئے قائم ہوئی ہے، پی ڈی ایم والے مخاصمت کیلئے نہیں مفاہمت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فصل الرحمٰن خودسلیکٹیڈ ہیں،وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹیڈہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...