اسلام آباد (این این آئی)ملک میں بجلی کی آزادانہ خرید وفروخت نظام متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیاگیا ،بجلی کی مسابقتی تجارت نظام متعارف کروانے کیلئے منگل کو نیپرا ماہرین آن لائن سیمینار سے خطاب کریں گے،نیپرا نے آزادانہ تجارت پر مبنی بجلی مسابقتی تجارت نظام کی منظوری دیدی ،1990 کی دہائی سے شروع ہونے والی توانائی اصلاحات کا اختتام اپریل 2022 میں بجلی مسابقتی تجارت متعارف کروانے سے ہو گا ،نئے نظام کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی مرضی کے کسی بھی بجلی کارخانے سے بجلی خرید سکیں گی ،بجلی خریداری کے ہول سیل نظام آنے سے مکمل وولٹیج، لگاتار سپلائی اور بلوں کی مکمل ادائیگی کا سسٹم لانے میں مدد ملے گی ، مسابقتی مارکیٹ سے بجلی کی لاگت کم کرنے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...