واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب چینی باشندوں کو امریکا میں داخل ہونے کے لیے ویزہ نہیں دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ نئے اقدامات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام عہدیدار شامل ہوں گے۔ وہ تمام چینی جو جہاں بھی موجود ہوں ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا چین میں مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگانے، اقلیتوں سے نسلی امتیاز برتنے، سیاسی مخالفین، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کرنے، صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنے اور پرامن مظاہروں کو کچلنے والوں کو امریکا کا ویزہ نہیں دیا جائیگا۔پومپیو نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی حکومت کے چینی عوام پر بڑھتے ہوئے دبائو کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں مطلق العنان لیڈروں نے آزادی اظہار ، مذہب ، عقیدہ اور پرامن احتجاج پرسخت پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ امریکا نے واضح کردیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے یہ لیڈر ہمارے ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...