انقرہ (این این آئی )ترک وزارت دفاع نے کہاہے کہ ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مشقیں علاقے میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے مسئلے پر ہمسایوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کے پس منظر میں کی جا رہی ہیں۔ترک وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری بحری قیادت نے مشقیں کیں مگر کسی مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔ بس اتنا کہا گیا کہ یہ مشقیں مشرقی بحیرہ روم میں کی گئیں۔ تاہم ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ترک بحریہ کے ایک جہاز پر موجود توپ سے گولہ داغتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یورپی یونین کے ارکان یونان اور قبرص مشرقی بحیرہ روم کے متنازعہ پانیوں میں توانائی کے وسائل کی تلاش کے حوالے سے ترکی کے خلاف صف آرا ہیں۔ترکی نے بحری مشقیں یورپی یونین کی جانب سے 10دسمبر کو کئے جانے والے اس اعلان کے بعد کی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ خطے میں غیر قانونی اور جارحانہ کارروائیوں کے باعث یورپی یونین ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...