نیویارک (این این آئی)کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ جس پر ان کی جانب سے بے تحاشا خوشی کا اظہار کیا گیا۔شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ‘گرل لائک می’ جو کہ رواں سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نیخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔اس سے قبل 4 دسمبر کو شکیرا نے میوزک وڈیو کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔انسٹاگرام اکائونٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...