واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کوکرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ جوبائیڈن کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل ٹیلی ویژن کیمروں کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقعے پر جو بائیڈن نے کہا کہ ویکسین ہمارے لیے وبائی امراض سے نجات پانے کی ایک بہت بڑی امید ہے۔ انہوں نے امریکیوں سے چھٹیوں کے دوران قواعد کی پابندی کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز پر زور دیا۔بائیڈن کو ڈیلاویر کے نیوارک کے ایک اسپتال میں فائزر بائونک ویکسین کی ایک خوراک دی گئی۔ بائیڈن کی ٹیم نے بتایا کہ نو منتخب صدر کی اہلیہ جل کو بھی پیر کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔جوبائیڈن نے انجیکشن لگوانے کے فورا بعد کہا میں ایسا اس لیے کررہا ہوںتاکہ لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب ملے، جب ویکسین وافرمقدار میں موجود ہوگی تو لوگوں کو اسے لگوانے میں تیار رہنا ہو گا۔ یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں۔انہوں نے سائنس دانوں اور طبی عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہووئے کہا کہ ماہرین نے یہ ممکن بنایا۔ انہوں نے صف اول میں کام کرنے والے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے ویکسین تیار کرنے میں معاونت ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...