لندن (این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کیلئے فرانسیسی حکام سے بات جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاری ڈرائیورز کے ذریعے وائرس پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے، بندرگاہ ڈوور سے آنے والی اشیا مجموعی مقدار کا صرف 20 فیصد ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات ہوئی ہے، مسئلے کا حل چند گھنٹوں میں سامنے آسکتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...