تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے مفادات پر کسی بھی حملے کے بارے میں انتہائی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جائے گا، ایرانی حملے کے رد عمل کی سطح اور تمام منصوبے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انتباہ 3 جنوری 2020 کو بغداد میں امریکی آپریشن میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ایک سال گزرنے سے چند روز پہلے سامنے آیا ۔دو ہفتے قبل امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا تھا کہ تہران کے بغیر ایرانی ملیشیا کی طرف سے کوئی بھی کارروائی باعث تشویش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ان گروہوں کو جدید اسلحہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران محسن فخری زادہ کے قتل سے شرمندہ ہے۔ جھے لگتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرکے جواب دے گا۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...