نیپئر(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اپنی فیملی سے ملنے کی غرض سے وطن واپس آجائیں گے۔وہ جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے۔وقار یونس کی فیملی رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی جنہیں 17 جنوری کو واپس آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔ بالنگ کوچ نے ٹیم منیجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔وقار یونس 26 جنوری سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل ایک بار پھر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے فوری بعد ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جو 14 فروری تک جاری رہے گی تاہم دوسری طرف وقار یونس جون کے بعد سے اب تک اپنی فیملی کو نہیں ملے،لہذاہم نے ان کی جلد وطن واپسی سے متعلق درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کچھ وقت اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ گزار سکیں۔منصور رانا نے کہا کہ اگر وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچتے ہیں توپھر انہیں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے محض ایک ہفتہ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے لیے فیملیز پہلے آتی ہیں اور ماضی میں بھی ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں کہ جس میں ہم نے ورک لائف بیلنس کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو رخصت دی ہو۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...