مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی

0
338

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔ مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نواز کے دورہ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ترجمان کے مطابق مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی اور سہ پہر 4 بجے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر مریم نواز شہید محترمہ بینظیر بھٹو برسی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔