شیخوپورہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق وزیر اعظم این آر او کے رونے دھونے کو چھوڑیں اپنا استعفیٰ تیار رکھیں پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور اسمبلیوں سے مستعفی بھی ہوگی یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اب اپوزیشن انہیں این آر او دے گی جب بھی ان سے ڈوبتی معیشت، مہنگائی، بے روزگاری، ناکام خارجہ و داخلہ پالیسی پر سوال کرتے ہیں تو جواب میں این آر او کا رونا دھونا شروع ہوجاتا ہے، مسلم لیگ (ن) نیچے سے لیکر اوپر تک متحد اور منظم ہے تمام پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی ونگز میاں نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان نااہل حکمرانوں کو بھگانے میں سنجیدہ اورہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی بات میں دم نہیں یہ بیان دینے والے کی ذہنی اختراع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کی ہمشیرہ اور سماجی رہنما چوہدری ناظم حسین ورک کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرؤف، سابق ضلع صدر حاجی محمد نواز، ضلعی صدر خواتین ونگ بینش قمر ڈار،ضلعی سئنیر نائب صدر رانا خلیل احمد گادی ،حاجی طارق محمود ڈوگر، حاجی احمد خاں ورک بھی موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ڈھائی سال گزر چکے ان حکمرانوں کی سمت ہی درست نہیں ہوسکی، تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا قربانی مانگ رہے ہیں حکمرانوں کا کام حالات کو درست کرنا، معیشت کی بحالی، امن و امان کا قیام اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت اشیائ خوردونوش کی سستے داموں فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوتا ہے یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے کی بجائے اپنی ہر خرابی اور نااہلی برداشت کرنے کی بات کررہی ہے، یہ اپنی نالائق تسلیم کریں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں عوام انہیں مزید وقت دینے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی پی ڈی ایم اب انہیں کوئی محفوظ راستہ دے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...