لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت نے پانچ سال میں ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 20 ارب 80 کروڑ ڈالرتجویز کر دیا ہے، نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت 950 ارب روپے کے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، نئے گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سٹیز کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی جس میں ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 20 ارب 80 کروڑ ڈالر کرنے کی تجویز ہے، گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سٹیز کو اسپیشل اکنامک زونز کا درجہ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ٹیکسائل برآمدات کے فروغ کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.5 سینٹ فی یونٹ اوردرآمدی ایل این جی کا ریٹ ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے۔ رعایتی بجلی ٹیرف کے لیے 250 ارب روپے اور رعایتی گیس کی مد میں 111 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے لانگ ٹرم فنانسنگ کی سہولت کو سالانہ 100 ارب روپے تک بڑھایا جائے۔ پالیسی کے تحت بڑے عالمی خریداروں کو ملک میں اپنا دفترکھولنے میں معاونت فراہم کرنے، کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیکس ریٹس پر نظرثانی کرنے اور سسٹم اپ گریڈیشن کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...