کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی ز رداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی پاکستان میں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی، حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہوگی؟ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں۔محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے،دوسری جانب سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا اغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...