افغانستان میں کار بم دھماکے سے چار ڈاکٹر ہلاک

0
476

کابل (این این آئی)افغانستان میں ایک زور دار کار بم دھماکے میں چار ڈاکٹرہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کابل کے جنوبی حصے میں اس وقت پیش آیا، جب ڈاکٹر پل چرخی نامی جیل کی طرف جانے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ اس جیل میں کئی طالبان جنگجو قید ہیں۔ کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ دو روز قبل ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔