چلی کے صدر پر ماسک نہ لگانے پر ہزاروں ڈالر جرمانہ

0
446

سان تیاگو (این این آئی )چلی کے صدر سبستیان پنیرا پر ایک اجنبی خاتون کے ساتھ ساحل سمندر پر بغیر ماسک لگائے سیلفی لینے پر 3 ہزار 500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے صدر سبستیان پنیرا کی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک اجنبی خاتون ان کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں ۔خاتون کے ساتھ تصویر میں چلی کے صدر نے ماسک نہیں پہنا ہوتا ہے اور چوں کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے سخت قوانین وضع کیے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے اس لیے سوشل میڈیا صارفین نے قانون توڑنے پر صدر پر خوب تنقید کی۔چلی پولیس نے عوامی مقام پر ماسک نہ لگانے پر صدر سبستیان پنیرا پر 3 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے باوجود اس کے کہ صدر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ واک کر رہے تھے کہ اچانک ایک اجنبی خاتون نے آکر سیلفی لینے کو کہا اور انہیں خیال نہیں رہا کہ وہ ماسک نہیں لگائے ہوئے ہیں۔