لاہور( این این آئی )ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی کے سدباب کیلئے پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس2020 نافذ کیا، آرڈیننس کے تحت ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزں کی سرکوبی کیلئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کیاجارہا ہے، جلد پنجاب پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کردی جائیگی، عوام گرانفروشی کی شکایت کا اندراج کروائیں تاکہ ان سماج دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ مزید سخت کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈی جی رفاقت علی کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر سے ملاوٹ مافیا اور جعلسازوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔ٹھیلوں سے فائیو سٹارز ہوٹل،گلی کوچوں سے موٹرویزتک خوراک کی ترسیل اور تیاری پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔صحت مند پنجاب کی تکمیل کی راہ میں ملاوٹ مافیا کی موجودگی کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم گزشتہ 2سالوں میں ہماری حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ سیاسی شعبدہ بازیوں کی بجائے مربوط قانون سازی کے عمل کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے عوام الناس کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں بلامعاوضہ ملک ٹیسٹنگ کا آغازکیا۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کی بلاناغہ تعیناتی کی گئی۔گلی کوچوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی بائیک اسکوارڈ،موٹرویز پر قائم فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی سکوارڈکا قیام عمل میں لایا گیا۔ایکسیس آف فوڈ ریگولیشن کو وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے۔کاروباری افراد کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام فوڈ سیمپلز پنجاب فوڈ اتھارٹی قیمت ادا کر کے حاصل کرے گی۔ ستمبر2018سے اب تک سنگین خلاف ورزیوں پر 63,121 فوڈپوائنٹس سر بمہر جبکہ 9,382یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ویجیلنس ونگ نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر4,247یونٹس میں چھاپے مارے جبکہ 1064یونٹس کو سر بمہرکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت مند پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ملاوٹی دودھ جیسے مسئلے پرکافی حد تک قابو پانا ہماری کامیابیوں کی راہ کو ہموار کررہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...