ادیس ابابا(این این آئی)مغربی ایتھوپیا میں مسلح افراد نے ایک حملے میں 100سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔ نیشنل اتھارٹی فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس علاقے میں خونی حملوں کا یہ تازہ واقعہ ہے جس میں ایک ہی روز میں دسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ایتھوپیا کے علاقے بینیشانگ-گومیز میں مسلح افراد کے حملے میں 100 سے زیادہ افراد کو گولی مار دی گئی۔علاقہ مکینوں نے مسلح حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بولین شہر میں ایک کسان نے بتایا کہ اسے اپنے گھر کے قریب کھیت میں درجنوں لاشیں نظر آئیں۔قصبے کے ایک اور رہائشی نے بتایا کہ مسلح افراد نے صبح 6 بجے اس علاقے میں دھاوا بولا درجنوں افراد کو ہلاک کیا۔ اس نے 20 لاشیں مختلف جگہ پر دیکھیں۔ایک مقامی ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اس نے اور ان کے ساتھیوں نے 38 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ان لوگوں کو گولیوں کے زخم آئے تھے۔ایک مقامی نرس نے بتایا کہ ہم اس معاملے کے لیے تیار نہیں تھے اور ہمارے پاس ادویہ ختم ہوگئی تھی۔ پانچ سالہ لڑکے کی کلینک منتقل کرنے کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔کشیدگی کا شکار علاقے کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکام کو حملے کی اطلاع دی گئی ہے اور وہ حملہ آوروں اور متاثرین کی شناخت کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...