ماسکو (این این آئی )روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ٹک ٹاک کے طرز کی اپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔ایلیگژنڈر زہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے یا مولوڈیٹس کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا جبکہ آئندہ 2 سال تک منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے۔اس کمپنی کے ماتحت سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں گیزپروم کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل ہوں گی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...