لاس اینجلس (این این آئی)آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی کیلی فورنیا میں جائیداد فروخت کردی گئی،نیور لینڈ نامی محل میں چھوٹا سا چڑیا گھر اور تھیم پارک بھی بنایا گیا تھا۔گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک اعلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن اپنے بیٹے کے کسی بھی اثاثے کے حق دار نہیں ہیں۔ جیکسن نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی کوئی باقاعدہ آمدنی نہیں ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ اپنے بیٹے کے پیسوں پر جیتے رہے ہیں جو انہیں ان کی بیوی کیتھرین کے ذریعے ملتے ہیں۔دوسری جانب مائیکل جیکسن کی اچانک موت کے بعد ان کے وصیت نامہ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہوں نے اپنے باپ کو جائیداد سے علیحدہ رکھا تھا لیکن اپنی ماں اور بچوں کا وصیت میں ذکر کیا تھا۔چند ماہ قبل عدالت نے ان کی ماں کیتھرین جیکسن اور بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ منظور کیا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...